Best Urdu Nazam

 

نظم 


کسی بشر میں ہزار خامی 

اگر جو دیکھو 

تو چپ ہی رہنا 


کسی بشر کا جو راز پاؤ 

یا عیب دیکھو 

تو چپ ہی رہنا 


اگر منادی کو لوگ آئیں 

تمہیں کریدیں

تمہیں منائیں 

تمہاری ہستی کے گیت گائیں 

تمہیں کہیں کہ 

بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو 

تو چپ ہی رہنا 


جواز یہ ہے دلیل یہ ہے 

ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو 

حرام ناطے کی قربتوں کو 

ہماری ساری خباثتوں کو 

وو جانتا ہے 

وہ دیکھتا ہے 

مگر وہ چپ ہے 

اگر وہ چپ ہے 

تو میری مانو 

وہ کہہ رہا ہے 



کہ چپ ہی رہنا 


شاعر: افتخار افی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے