ٹال مٹول (Evasion)

 *🌹 سبق آموز تحریر 🌹*


*✨ ٹال مٹول (Evasion) ✨*


```کہتے ہیں: ایک شخص نے صابن کا کاروبار شروع کیا، کچھ ہی عرصے میں اُس کی پراڈکٹ مقبول ہوگئی، گاہگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے چھوٹی سی فیکٹری میں ڈبل شفٹ میں کام ہونے لگا۔ ایک خیرخواہ کاروباری نے مشورہ دیا کہ اس پراڈکٹ کو اپنے نام رجسٹرڈ کروا لو، اس نے ہامی تو بھر لی لیکن آج کل آج کل کرتے کئی ہفتے گزر گئے، رجسٹریشن نہیں کروائی۔ 


دوسری طرف ایک شخص نے جب اس صابن کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ دیکھی تو اسی فارمولے اور نام سے صابن تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیا۔ اس نے بڑی چالاکی سے اس پراڈکٹ کو اپنے نام رجسٹرڈ بھی کروا لیا اور اصل مالک پر عدالت میں کیس بھی کردیا کہ یہ ہماری پراڈکٹ جعلی طور پر تیار کرکے مارکیٹ میں بیچتا ہے، اصل شخص نے بڑا شور مچایا کہ یہ میری پراڈکٹ ہے، کیس کرنے والے کو طرح طرح کی پیش کش بھی کی لیکن وہ ظالم نہیں مانا، نتیجتاً اصل مالک کو پراڈکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے اور مالی نقصان الگ سے ہوا۔


 یہ اسٹوری فرضی ہوسکتی ہے لیکن اس سے ملنے والا سبق اصلی ہے کہ اہم معاملات میں ٹال مٹول بالآخر نقصان کرواتی ہے۔ "تھوڑی دیر بعد کرتا ہوں، آج نہیں کل کروں گا، ابھی نہیں بعد میں کروں گا، اتنی جلدی بھی کیا ہے، بس کچھ ہی دنوں میں آپ کا کام ہوجائے گا" اس طرح کے ٹالنے والے جملے آپ نے کئی مرتبہ سنے ہوں گے۔ 


دیکھا جائے تو ہماری اکثریت ٹال مٹول کی منفی عادت میں مبتلا ہے؛ 


قرض واپس کرنا ہوتو ٹال مٹول۔ 


استعمال کے لئے کسی سے کوئی چیز لی تو لَوٹانے میں ٹال مٹول۔


دکان یا مکان کا کرایہ ادا کرنے میں ٹال مٹول۔ 


رشتے کی ہاں یا ناں کرنے میں ٹال مٹول۔


بیماری کی تشخیص کے لئے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کروانے میں ٹال مٹول۔


شوگر، بلڈپریشر، ہارٹ پرابلم وغیرہ میں مبتلا ہونے والوں کا پرہیز کرنے میں ٹال مٹول۔


موٹاپے کے شکار شخص کا کم کھانے میں ٹال مٹول۔


صحت کی بہتری کے لئے روزانہ کچھ نہ کچھ پیدل چلنے کی عادت بنانے میں ٹال مٹول۔


اسٹوڈنٹ کا پڑھائی میں محنت کرنے میں ٹال مٹول۔


کاریگر کا بَروقت چیز ٹھیک کرنے کے بجائے ٹال مٹول۔


نماز، حج اور زکوٰۃ جیسی فرض عبادتوں کی ادائیگی میں ٹال مٹول اور گناہوں سے توبہ کرنے جیسے بے شمار کاموں میں ٹال مٹول کرنا ہمارے یہاں رواج پاچکا ہے۔```


*✨ ٹال مٹول کے 10 نقصانات:*


```ٹال مٹول کا ناسُور ہمارے معاشرے کے سکون، ترقی اور خوشحالی کو چاٹ رہا ہے۔ اس کے ممکنہ نقصانات کی فہرست پر ایک نظر ڈالئے: 


(1) ٹال مٹول کرنے والا لوگوں میں اپنا اعتبار کھو دیتا ہے۔


(2) لوگ اس کے ساتھ کاروبار نہیں کرتے اور ایسے شخص کو نوکری دیتے ہوئے بھی کتراتے ہیں۔


(3) ٹال مٹول کرنے والے کاریگر سے اپنی چیزیں ٹھیک نہیں کرواتے۔


(4) اپنی ذمہ داری وقت پر انجام نہ دینے والے سے گھر کے افراد بھی ناراض رہنے لگتے ہیں۔


(5) وقت پر کام کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرنے والا وقتی طور پر خود کو بڑا اِیزی محسوس کرتا ہے لیکن جب اسے اپنے ٹالے ہوئے بہت سے کام ایک ساتھ کرنا پڑتے ہیں تو اسے زیادہ مشقت کرنا پڑتی ہے۔


(6) ضروری سرکاری کاغذات بنوانے میں ٹال مٹول کرنے پر بعض اوقات سرکاری جرمانے اور سزائیں بھی جھیلنی پڑ جاتی ہیں۔


(7) اپنے من پسند رشتے کے انتظار میں اچھے رشتوں کو ٹالتے رہنے سے وقت نک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے