امام احمد رضا خان کی عاجزی
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
سیدی اعلی امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا مجھے کبھی خواب میں بھی خیال نہیں آیاکہ میں عالم ہوں
(تذکرہ اعلیٰ حضرت،ص33)
اس قول کی تصدیق فتاویٰ رضویہ کے اس اقتباس سے بھی ہوتی ہے
امام احمد رضا خان قادری نے فرمایا:
فقیر تو ایک ناقص،قاصر،ادنی طالب علم ہے،کبھی خواب میں بھی اپنے لئے مرتبہ علم قائم نہ کیا اور بحمدہ تعالیٰ بظاہر اسباب یہی ایک وجہ ہے کہ رحمت الہی میری دستگیری فرماتی ہے ،میں اپنی بے بضاعتی(بے سروسامانی) جانتا ہوں اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھتا ہوں،مصطفی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلّم میری مدد فرماتے اور مجھ پر علم حق کا افاضہ(فیض پہنچاتے) ہیں، اُنہیں کے رب کے لئے حمد ہے اور ان پر ابدی صلوةوسلام۔
(فتاویٰ رضویہ،٥٩٤/٢٨)
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:
کبھی میرے دل میں یہ خطرہ نہ گزرا کہ میں عالم ہوں یا فقہاء کے گروہ سے ہوں یا اماموں کے مقابل مجھے کوئی لفظ کہنا پہنچتا ہے یاحکم وحکمت شرع میں مجھے ان کے ساتھ کچھ مجال ہے میں تو اُن کانام لیوا ہوں اور ان کاطفیلی، انہیں سے لیتا اور فائدے پاتاہوں مجھ پر جو فیض آتاہے انہیں سے آتاہے۔
اس کی برکت سے مولا نے مجھ پر دروازے کھول دئیے اور اسباب آسان کیے اور خداچاہے توہرمسئلہ میں حق کی طرف ہدایت فرمائے اور میں پہچانتا ہوں کہ مقلد کو کس جگہ اقول کہنا روا ہے تو میں اپنے ہی میدان میں جولان کرتا اور اُسی کی طرف پھرتاہوں اور میری مدد اور میری حفاظت نہیں مگر الله تعالی سے پھر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے پھر ہمارے اماموں سرداروں مردان میدان علم رحمہم اللّٰہ سے۔
(فتاویٰ رضویہ،٩٤/١)
امام نبھانی اور ادب روضہ اقدس❣️
مشہور عاشق رسول حضرت یوسف بن اسماعیل نبھانی رحمۃ اللہ علیہ مدینے حاضر ہوئے تو روضہ اقدس سے دور بیٹھے رہے دور بیٹھنے کی وجہ پوچھی گئی تو آنکھوں سے آنسوں جاری ہوگئے اور ارشاد فرمایا " میں اس لائق نہیں کہ قریب جاسکوں"
سیدی قطب مدینہ حضرت ضیاء الدین مہاجر مدنی و مدفون بقیع رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
آپ کی زوجہ محترمہ کو 84بار آقا کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ۔
(عاشقان رسول کی130حکایات،ص150)
آپ علیہ الرحمہ نے ساری زندگی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے خصائل و فضائل ،اہل بیت و اولیاء کرام کے مناقب اور درود پاک کی شان پر کتب لکھیں۔
0 تبصرے